ساحل اور ستارہ مچھلی

Fickle

Most-active member
Vip & Excellent
May 20, 2020
549
538
93
ایک دفعہ کا ذکر ہے ، کوئی دانشمند مضمون نگاری کے لئے سمندر کا رخ کیا کرتا تھا - اس کی عادت تھی کہ کام شروع کرنے سے پہلے وہ ساحل سمندر پر چہل قدمی کیا کرتا تھاایک روز وہ ساحل پر ٹہل رہا تھا تو اسے کچھ دور کنارے پر ایک انسانی ہیولا کسی رقاص کی مانند حرکت کرتا دکھائی دیا -وہ متجسس ہوا کہ یہ کون شخص ہے جو دن کا آغاز رقص سے کرتا ہے - یہ جاننے کے لئے وہ تیز قدموں سے اس کی جانب چل پڑا -وہ نزدیک پہنچا تو دیکھا کہ وہ ایک نوجوان ہے - نوجوان رقص نہیں کر رہا تھا - وہ ساحل پر جھکتا ، کوئی شے اٹھاتا اور پھر پھرتی سے اسے دور سمندر میں پھینک دیتا
دانش مند اس نوجوان کے پاس پہنچا اور بلند آواز میں پوچھا ، " صبح بہ خیر ! یہ تم کیا کر رہے ہو ؟ "نوجوان نے قدرے توقف کیا نظریں اٹھا کر دانش مند کی جانب دیکھا اور بولا
" ستارہ مچھلی کو سمندر میں پھینک رہا ہوں "
میں سمجھا نہیں - تم ستارہ مچھلی کو سمندر میں کیوں پھینک رہے ہو ؟ سورج چڑھ رہا ہے اور لہریں پیچھے ہٹ رہی ہیں - میں نے انھیں پانی میں نہیں پھینکا تو یہ مر جائیں گی
لیکن نوجوان ! یہ ساحل تو میلوں تک پھیلا ہوا ہے اور سارے ساحل پر ستارہ مچھلیاں بکھری ہوئی ہیں ممکن نہیں کہ تمھاری اس کوشش سے کوئی فرق پڑے "نوجوان نے شائستگی سے دانش مند کی بات سنی ، نیچے جھک کر ایک اور ستارہ مچھلی اٹھائی اور اسے پیچھے ہٹتی ہوئی لہروں کے اندر پوری قوت سے اچھالتے ھوئے بولا
" لیکن اس کے لیے تو فرق پڑ گیا"
اپنے اردگرد نظریں دوڑایئے ،،،!! ھزاروں افراد ایسے ھے جن کو معمولی سے معمولی شے کی بھی ضرورت ھوتی ھے ، ، !! لیکن آپکی نظروں میں اس شے کی کوی اھمیت نھی ھوتی، ھوسکتا ھے جس چیز سے آپکو فرق نھی پڑتا اسے کسی دوسرے کی زندگی میں کافی فرق پڑے ....!!
ستارہ مچھلی کی طرح​
 

Advertisement