مڈل کلاس

مڈل کلاس گھرانوں میں کئی چیزیں ایسی ہوتی ہیں آپ کہیں بھی چلے جاؤ وہ کبھی نہیں بدلتیں ۔جیسے میں آج تک اپنے کپڑے ایک نمبر بڑے خریدتا ہوں۔ ماں بچپن میں ایک سائز بڑا لے کر دیتی تھی کہ اگلے سال بھی پورا آنا چاہیئے۔ جب کپڑے نئے ہوتے تھے تو ڈھیلے ہوتے تھے اور جب تک پورے آتے تھے گھَس جاتے تھے۔ سب سے برا حال ہوتا تھا اسکول کی پینٹ کا، آپ کلاس پاس کر جاتے تھے مگر پینٹ کا بجٹ نہیں پاس ہوتا تھا۔ ماں کیا کرتی تھی ؟ دو انچ پوہنچے کھول دیتی تھی ،پیچھے سے کمر۔ اور جب ماں کو کہتا کہ امی یہ پہن کر جاوں گا تو عجیب لگے گی ۔ ماں وہی پینٹ اٹھا کر کہتی "کہاں ؟ پتا بھی نہیں چل رہا"۔ آپ زیادہ بحث کرو تو جواب آتا "میں تیری ماں ہوں آئی سمجھ ، میں جھوٹ بولوں گی ؟"۔

آپ یقین مانیں زمانے میں جدت آنے کے باوجود میں کبھی سلم فٹ شرٹ یا سلم فٹ پینٹ نہیں خرید سکا ، ذہن میں وہی اٹکا ہوتا ہے کہ ایک نمبر بڑی لو اگلے سال بھی چل جائے گی۔۔۔

مڈل کلاس گھر میں ایک الماری ایسی ضرور ہوتی ہے جو ماں کے جہیز میں آئی ہوتی ہے۔ اس الماری کے ایک خانے میں دنیا جہاں کے پیپرز ماں محفوظ رکھتی تھی سوائے نیوز پیپر کے۔ جب شیشے صاف کرنے کی باری آتی تو ماں کہتی "جا ذرا خالہ شمیم (ہمسائی) سے پرانی اخبار تو لے کر آ"۔ اس الماری میں سے ایک دن میری مڈل کلاس کی ڈیٹ شیٹ نکلی ۔میں نے ماں کو کہا کہ "امی یہ آخر کیوں سنبھال کر رکھی ہے اس کی اب کیا ضرورت ؟" ماں کا جواب آیا "کیا پتا کونسا کاغذ کب کام آ جائے ، تجھے کیا مسئلہ ہے؟"۔

میں نے چار سال قبل اپنا گھر بدلا تو ماں کے جہیز کی وہ الماری جو دیمک سے اتنی بوسیدہ ہو چکی تھی کہ ذرا سا ہلانے جلانے پر خدشہ پیدا ہونے لگتا مبادا کہیں جھڑ کر اوپر ہی نہ آن پڑے ۔ بڑے بوجھل دل کے ساتھ وہ الماری کسی کو دان کر دی ۔ نئے گھر میں نئی الماری میں اب میں وہ کاغذ بھی سنبھال کر رکھتا ہوں جس میں میری مڈل کلاس کی ڈیٹ شیٹ سمیت وہ پرچیاں بھی شامل ہیں جن میں سن 1984 میں مجھے لگنے والے حفاظتی ٹیکوں کی تفصیلات موجود ہیں جب میں دو سال کا بچہ ہوتا تھا۔اور جب جب میں نے ان کاغذات کو تلف کرنے کی ہمت پکڑی تب تب مرحومہ ماں کا چہرہ دکھی لہجے کے ساتھ سامنے آن کھڑا ہوتا اور کانوں میں ماں کی آواز آنے لگتی "تجھے کیا پتا ، پتا نہیں کونسا کاغذ کب کام آ جائے"۔۔۔
 
Malik^Sahab

Most-active member
Vip & Excellent
Apr 2, 2020
674
525
93
39
Karachi

Buhat e umdaa mery dost... Maa shaa ALLAH ankhen bheeg gaye😥 ALLAH sab mi maaun ka saya hameshaa salamat rakhy ameen
 
  • Like
Reactions: Carina

Carina

Well-known member
Staff Admin
Vip & Excellent
Jul 24, 2021
340
272
63

Parizaad

Member
Staff Admin
Vip & Excellent
Jul 5, 2022
95
38
18
26
Islamabad
مڈل کلاس گھرانوں میں کئی چیزیں ایسی ہوتی ہیں آپ کہیں بھی چلے جاؤ وہ کبھی نہیں بدلتیں ۔جیسے میں آج تک اپنے کپڑے ایک نمبر بڑے خریدتا ہوں۔ ماں بچپن میں ایک سائز بڑا لے کر دیتی تھی کہ اگلے سال بھی پورا آنا چاہیئے۔ جب کپڑے نئے ہوتے تھے تو ڈھیلے ہوتے تھے اور جب تک پورے آتے تھے گھَس جاتے تھے۔ سب سے برا حال ہوتا تھا اسکول کی پینٹ کا، آپ کلاس پاس کر جاتے تھے مگر پینٹ کا بجٹ نہیں پاس ہوتا تھا۔ ماں کیا کرتی تھی ؟ دو انچ پوہنچے کھول دیتی تھی ،پیچھے سے کمر۔ اور جب ماں کو کہتا کہ امی یہ پہن کر جاوں گا تو عجیب لگے گی ۔ ماں وہی پینٹ اٹھا کر کہتی "کہاں ؟ پتا بھی نہیں چل رہا"۔ آپ زیادہ بحث کرو تو جواب آتا "میں تیری ماں ہوں آئی سمجھ ، میں جھوٹ بولوں گی ؟"۔

آپ یقین مانیں زمانے میں جدت آنے کے باوجود میں کبھی سلم فٹ شرٹ یا سلم فٹ پینٹ نہیں خرید سکا ، ذہن میں وہی اٹکا ہوتا ہے کہ ایک نمبر بڑی لو اگلے سال بھی چل جائے گی۔۔۔

مڈل کلاس گھر میں ایک الماری ایسی ضرور ہوتی ہے جو ماں کے جہیز میں آئی ہوتی ہے۔ اس الماری کے ایک خانے میں دنیا جہاں کے پیپرز ماں محفوظ رکھتی تھی سوائے نیوز پیپر کے۔ جب شیشے صاف کرنے کی باری آتی تو ماں کہتی "جا ذرا خالہ شمیم (ہمسائی) سے پرانی اخبار تو لے کر آ"۔ اس الماری میں سے ایک دن میری مڈل کلاس کی ڈیٹ شیٹ نکلی ۔میں نے ماں کو کہا کہ "امی یہ آخر کیوں سنبھال کر رکھی ہے اس کی اب کیا ضرورت ؟" ماں کا جواب آیا "کیا پتا کونسا کاغذ کب کام آ جائے ، تجھے کیا مسئلہ ہے؟"۔

میں نے چار سال قبل اپنا گھر بدلا تو ماں کے جہیز کی وہ الماری جو دیمک سے اتنی بوسیدہ ہو چکی تھی کہ ذرا سا ہلانے جلانے پر خدشہ پیدا ہونے لگتا مبادا کہیں جھڑ کر اوپر ہی نہ آن پڑے ۔ بڑے بوجھل دل کے ساتھ وہ الماری کسی کو دان کر دی ۔ نئے گھر میں نئی الماری میں اب میں وہ کاغذ بھی سنبھال کر رکھتا ہوں جس میں میری مڈل کلاس کی ڈیٹ شیٹ سمیت وہ پرچیاں بھی شامل ہیں جن میں سن 1984 میں مجھے لگنے والے حفاظتی ٹیکوں کی تفصیلات موجود ہیں جب میں دو سال کا بچہ ہوتا تھا۔اور جب جب میں نے ان کاغذات کو تلف کرنے کی ہمت پکڑی تب تب مرحومہ ماں کا چہرہ دکھی لہجے کے ساتھ سامنے آن کھڑا ہوتا اور کانوں میں ماں کی آواز آنے لگتی "تجھے کیا پتا ، پتا نہیں کونسا کاغذ کب کام آ جائے"۔۔۔
akhir me tou rongty like shake body .... Allah sab ki parents ka saya unki aulaad par salamat rakhy Ameeeen (y)
 
  • Like
Reactions: Malik^Sahab

Mix & Lcz

  • Pakistani #1 Chat Room - Its your Family chat Room -> Feel like Family.
  • Our community has been around for many years and pride ourselves on offering unbiased, critical discussion among people of all different backgrounds. We are working every day to make sure our community is one of the best.

Quick Navigation

User Menu