چاکلیٹ چِپ کوفی کپ

®️j_$aweera

Most-active member
Vip & Excellent
Mar 19, 2020
1,378
1,412
113
اجزاء: میدہ1-1/2کپ،بیکنگ پائوڈر 3/4چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،بیکنگ سوڈا 1/4 چائے کا چمچ،برائون شوگر3/4کپ،مکھن چار اونس،چینی1/4کپ،ونیلا ایک چائے کا چمچ،انڈے دو عدد،دودھ1/2کپ +تین کھانے کے چمچ،چاکلیٹ چِپس ایک کپ،کافی ایک چائے کا چمچ
ترکیب: اوون کو 180ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھ کر18 چھوٹے کپس کو گریس کریں اور میدہ ،بیکنگ پائوڈر، نمک اور بیکنگ سوڈا کو مکس کر کے ایک طرف رکھیں،پھر مکھن اور برائون شوگر کو اچھی طرح پھینٹ کر انڈے شامل کریں اور میدے کا مکسچر شامل کر کے دودھ ڈالیں اور ہلکی سپیڈ پر پھینٹ کر چاکلیٹ چپس شامل کریں۔ اب کپس کو فِل کر کے 18منٹ تک بیک کریں اور پانچ منٹ کے لیے ہوا میں رکھیں،پھر بقیہ آدھا کپ چاکلیٹ چِپس کو تین کھانے کے چمچ دودھ میں شامل کریں۔تیس سیکنڈز کے لیے مائیکرو ویو میں رکھیں اور مزید 15سیکنڈ کے لیے مکس کر لیں اور کپ کیکس پر ڈال کر سرو کریں
 
  • Zany Face
Reactions: kidnapper

Advertisement