- Dec 7, 2019
- 135
- 167
- 43
انسان اسرار سے بھرا ہے۔ ایک باہر کی دنیا ہے جس میں لوگوں کی آوازیں ہیں شور ہے مقابلہ بازی ہے شو آف ہے چمکتے دھمکتے میک اپ زدہ چہرے ہیں۔ سب ہے سوائے سکون کے۔ اور ایک اندر کی دنیا ہے۔دل کی دنیا۔من کی دنیا۔جہاں خود سے جنگ ہے ہر وقت چلتی جنگ ۔اضطراب کے خلاف،خود کی تلاش ہے۔ بھید بھری کائنات کے رازوں کی تلاش ہے۔ اور روح کے سکون کی تلاش ہے خالق کی پہچان کی لگن ہے سب سب دل ہی میں تو ہے ایک پورا جہان آباد ہے۔کبھی کبھی باہر کی دنیا سے جی اوبنے لگتا ہے۔ پھر اندر کا اضطراب مزید بڑھ جاتا ہے۔اندر کے سکون کے لیے اللہ سے connectivity بہت ضروری ہے۔ connectivity کے لیے آپ کا ہر وقت عبادت گزار رہنا ضروری نہیں۔جب تک آپ عبادت کی اصل روح کو نہ سمجھیں۔ بنا دل کو جھکائے عبادت صرف ایک جسمانی مشق بن جاتی ہے انسان تھکنے لگتا ہے اکتانے لگتا ہے۔
اللہ سے تعلق ہر وقت ہونا چاہیے۔چلتے پھرتے آتے جاتے ہر وقت ہر معاملے میں اللہ کو دوست بنانا ضروری ہے۔
اللہ سے تعلق ہر وقت ہونا چاہیے۔چلتے پھرتے آتے جاتے ہر وقت ہر معاملے میں اللہ کو دوست بنانا ضروری ہے۔