کیسے منزل ملی، کیسے رستہ کٹا
آپ کو کیا پتا، آپ تو گھر پہ تھے
کس کی دنیا لٹی، کون جاں سے گیا
آپ کو کیا پتا، آپ تو گھر پہ تھے
کیسے گھربار تھے جن کو چھوڑا گیا
وہ زمیں سے جو ناطہ تھا توڑا گیا
کیسے دامن چُھٹے، کیسے گھر گھر بٹا
آپ کو کیا پتا، آپ تو گھر پہ تھے
وہ کہانی نہیں، ہم پہ بیتی ہے جو
وہ جنگ تھی آپ کی، ہم نے جیتی ہے جو
آپ نے کہہ دیا، جو ہوا سو ہوا
آپ کو کیا پتا، آپ تو گھر پہ تھے
ہم نے دیکھے ہیں خوں سے رنگے کارواں
آپ کو کیا خبر، آپ تھے ہی کہاں
آگ تھی اور دھواں، مل رہی تھی سزا
آپ کو کیا پتا، آپ تو گھر پہ تھے
اس فسانے کا ہم ہی تو کردار تھے
ہم ہی مصلوب تھے، ہم سرِ دار تھے
ہم نے ہی جان کا اپنی سودا کیا
آپ کو کیا پتا، آپ تو گھر پہ تھے
آپ کو کیا پتا، آپ تو گھر پہ تھے
کس کی دنیا لٹی، کون جاں سے گیا
آپ کو کیا پتا، آپ تو گھر پہ تھے
کیسے گھربار تھے جن کو چھوڑا گیا
وہ زمیں سے جو ناطہ تھا توڑا گیا
کیسے دامن چُھٹے، کیسے گھر گھر بٹا
آپ کو کیا پتا، آپ تو گھر پہ تھے
وہ کہانی نہیں، ہم پہ بیتی ہے جو
وہ جنگ تھی آپ کی، ہم نے جیتی ہے جو
آپ نے کہہ دیا، جو ہوا سو ہوا
آپ کو کیا پتا، آپ تو گھر پہ تھے
ہم نے دیکھے ہیں خوں سے رنگے کارواں
آپ کو کیا خبر، آپ تھے ہی کہاں
آگ تھی اور دھواں، مل رہی تھی سزا
آپ کو کیا پتا، آپ تو گھر پہ تھے
اس فسانے کا ہم ہی تو کردار تھے
ہم ہی مصلوب تھے، ہم سرِ دار تھے
ہم نے ہی جان کا اپنی سودا کیا
آپ کو کیا پتا، آپ تو گھر پہ تھے