- Oct 13, 2018
- 66
- 80
- 18
سچے انسان کو جھوٹے انسان سے
اکثر زیادہ صفائی دینی پڑتی ہے
دوست اور کردار دل سے بناؤ گے
تو انکے رنگ ضرور نکھر آئیں گے
انسان کی چاہت ہے کہ اڑنے کو پر ملیں
پر پرندے سوچتے ہیں کہ رہنے کو گھر ملیں
موقع جتنا چھوٹا لفظ ہے
اتنی ہی دیر کیلئے آتا ہے
صبر ہی ہے جو
آپکو آپکی منزل تک پہنچا سکتا ہے
جو دو لفظوں کو نہ سمجھ سکا
اسے زندگی کی کتاب کیا دیتے
ظوفان آنا بھی ضروری ہے زندگی میں
تب ہی پتہ چلتا ہے کہ
کون ہاتھ پکڑتا ہے اور کون ساتھ چھوڑ جاتا ہے
ایک بار پھر صلح ہوگئی زندگی سے
پر ایک شرط کے ساتھ
اسنے کہا کہ تم اب
دل کی نہیں دماغ کی سنو گے
اگر منزل نہ ملے تو راستے بدلو
کیوں کہ درخت اپنی پتیاں بدلتے ہیں جڑیں نہیں
خواب کو کھلی آنکھ سے دیکھو
ورنہ خواب، خواب ہی رہ جاتا ہے
دنیا کو اکثر وہ لوگ بدل دیتے ہیں
جنہیں دنیا کچھ کرنے لائق نہیں سمجھتی
ملتا تو بہت کچھ ہے زندگی میں پر
ہم گنتی اسی کی کرتے ہیں جو حاصل نہ ہو سکے